نواز شریف نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت عوام کامعیارزندگی بہتربنانےکیلئےترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کےایجنڈے پرکام کررہی ہے

نواز شریف نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت عوام کامعیارزندگی بہتربنانےکیلئےترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کےایجنڈے پرکام کررہی ہے

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی، بلال ورک اور نوابزادہ مظہر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت مختلف شعبوں کی بہتری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی و فلاحی منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔ دو ہزار اٹھارہ تک ملک سے بجلی کا بحران ختم کر دیں گے۔۔ اس موقع پر پارلیمنٹیرینز نے ملکی ترقی کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مشکل وقت میں کامیابی سے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے اور ملک میں امن و امان اور معیشت کی بہتر صورتحال نے نئی امید پیدا کر دی ہے۔ پارلیمنٹیرینز نے مزید کہا کہ انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی تعمیر سے عوامی مشکلات کم ہوئی ہیں۔۔

Most Popular