خیبر پی کےمیں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروئی میں دہشتگرد سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

خیبر پی کےمیں آپریشن  ردالفساد کے تحت کارروئی میں دہشتگرد سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

ملک بھر سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن نے سوات کے علاقے بریکوٹ میں دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم نےدوہزار آٹھ میں سرکاری اسکول کو نذر آتش کیا تھا۔ دوسری جانب پشاور کے علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروئی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

Most Popular