پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے سے کئی روز سے معطل تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔

پاک افغان طورخم بارڈر کھولنے سے کئی روز سے معطل تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی۔

پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باب دوستی شام ساڑھے 5 بجے تک کھلا رہے گا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والا طورخم بارڈر منگل کی صبح 8 بجے کھول دیا گیا۔ سرحد کھلنے کے بعد کئی روز سے معطل تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ طورخم بارڈر وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر کھولا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کو افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال ہونے پر ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کردیا تھا۔

Most Popular