بلوچستان، چماﺅلنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپ، پاک فوج کے ایک میجرسمیت چار اہلکار شہید اور تین زخمی ۔

بلوچستان، چماﺅلنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپ، پاک فوج کے ایک میجرسمیت چار اہلکار شہید اور تین زخمی ۔

بلوچستان کے شمالی مشرقی اضلاع کوہلو، موسیٰ خیل اور دُکی کے سنگم پر واقع چماﺅلنگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور بلوچ مسلح مزاحمتی گروپوں کے درمیان جھڑپوں میںپاک فوج کے ایک میجرسمیت چار اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق جھڑپیں اتوار کی شام اُس وقت شروع ہو ئیں جب بالول کے علاقے میں فرنٹئیر کور کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے پہاڑی سے فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایف سی کے میجرعامر شہزاد،صوبیدارداﺅد خان ، حوالدارعبدالغفوراورسپاہی محمد تو صیف شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مسلح افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular