سوئی ناردرن گیس کے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ۔

سوئی ناردرن گیس کے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ۔

سوئی ناردرن گیس کے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے پانچ ریجنز کے سی این جی اسٹیشنز کو تین روز کے لیے گیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے جبکہ صنعتوں کو بھی تین روزہ بندش کا سامنا ہے۔ لاہور،شیخوپورہ،ساہیوال، ملتان اورگوجرنوالہ ریجن میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیر کی صبح چھ بجے منقطع کی گئی جوکہ چوبیس نومبر کی صبح چھ بجےبحال کی جائے گی۔ادھرسی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز کوعدلیہ کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ شیڈول سےاستثنی ملنا حوصلہ افزا ہےجبکہ پنجاب میں بھی جلد اس بندش کے خلاف عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔دوسری جانب لاہور، شیخو پورہ اور ساہیوال کی صنعتوں کو بھی اکیس نومبر کی صبح چھ بجےگیس کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہےجو چوبیس نومبر ہی کو بحال ہوگی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular