لاہورہائیکورٹ کا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری، وفاقی حکومت اور نیپرا سے جواب طلب ۔

لاہورہائیکورٹ کا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پرحکم امتناعی جاری، وفاقی حکومت اور نیپرا سے جواب طلب ۔

نیپراکی جانب سے انتیس ستمبر کو ایک حکم جاری کیا گیا تھا جس میں بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ تین پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔ اس حکم کے خلاف پینتیس کے قریب انڈسٹری مالکان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ۔ ان کا موقف تھا کہ وہ اپریل سے اب تک کے الیکٹرسٹی بل ادا کرچکے ہیں لیکن اب فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیاں کی جارہی ہیں۔درخواست پرجسٹس خالد محمود نے اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے عملدرآمد فوری روک دیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور نیپرا سے تین ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular