سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسحاق ڈار سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ،، جس میں وزیرخزانہ کی گونج سنائی دی ،، اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے،، دیگر اراکین کی رائے بھی کچھ مختلف نہ تھی جنہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے لیے وزیر کے عہدے پر رہنا مناسب نہیں ہے ،،اسحاق ڈار کے لیے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفی دے دیں،، جس وزیر کے گھر پر چھاپے پڑ رہے ہوں اسے عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے،، چیئرمین قائمہ کمیٹی سلیم مانڈوی والا کا بھی کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈار استعفی نہیں دیں گے پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی ،، اسحاق ڈار پر تمام اراکین تجویز دیں ،، دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے ایک بار پھر پاکستان ایکنامک ریفارمز ایکٹ میں ترامیم کی مخالفت کردی، بل سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا ہے، اسٹیٹ بنک حکام نے کہا کہ پاکستان ایکنامک ریفارمز ایکٹ غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے لایا گیا, غیر ملکی سرمایہ کار اس ایکٹ کے تحت سرمایہ پاکستان میں لا بھی سکتے ہیں اور باہر بھی لے جاسکتے ہیں, اس ایکٹ کے تحت اب بھی سات ارب ڈالرز زرمبادلہ کا حصہ ہیں, اگر ترامیم کی گئیں تو زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوجائیں گے ,