الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن کے پی اسمبلی شاہ محمد خان اورممبرضلع کونسل گل بازخان کونااہل قراردے دیا
چیف الیکشن کمشنرسردار رضا کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔۔درخواست گزارملک نعیم خان نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد اوران کے بھائی ممبر ضلع کونسل گل بازخان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے پرشیڈول فورمیں شامل ہیں۔ شیڈول فورمیں ہونیوالے افراد انتخاب کیلئے اہل نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن نے پی کے بہتر بنوں سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے شاہ محمد خان اور ممبر ضلع کونسل گل بازخان کو نااہل قراردے دیا ، شاہ محمد خان پی کے بہتر بنوں سے دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔