وزیرخارجہ عید سے قبل امریکا کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق خواجہ آصف رواں ماہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے،امریکی ہم منصب کے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور امریکا کی نئی افغان پالیسی کے امور زیر غور آئیں گے۔ خواجہ آصف افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت انکے امریکیہم منصب کی جانب سے دی گئی ہے۔ وزیرخارجہ دورہ امریکا کے فوری بعد سعودی عرب بھی جائیں گے۔ جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف فریضہ حج بھی ادا کریں گے۔