محکمہ موسمیات نے پیر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات نے پیر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

مون سون کا نیا سپیل آج سے شروع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر تک ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشیں ہونگی، اگلے دو روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ادھر کے پی ، فاٹا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینطیرآباد، کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل خوب برسیں گے، محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے پیش نظر فلڈ وارننگ بھی جاری کی ہے، جبکہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ،، بارشوں کے باعث نشیبی علاقے بھی زیر آب آئیں گے، مون سون کا سپیل آئندہ ماہ بھی جاری رہیگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سید پور میں ایک سو سات ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،، جبکہ گرم ترین مقام دالبدین اور سبی رہے، جہاں درجہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular