ظفرحجازی کے دل کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث انہیں وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ وی سی پمز

ظفرحجازی کے دل کے ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث انہیں وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ وی سی پمز

پمزہسپتال نے ظفر حجازی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، پمزہسپتال وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرام نے کہاہے کہ ظفرحجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے انہیں کسی صورت ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وی سی پمز ہسپتال ڈاکٹرجاوید اکرام کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزام میں گرفتار ڈاکٹرظفرحجازی کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ان کا دل کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جبکہ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرجاوید اکرام نے کہا کہ ظفرحجازی کی طبعیت کے حوالے سے آئندہ 24گھنٹے انتہائی اہم ہیں اسی وجہ سے انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد عدالت میں بھی پیشی سے روکا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں کسی صورت بھی ہسپتال سے گھر یا جیل منتقل نہیں کیا جائے گا۔

Most Popular