پاک فوج کا آپریشن خیبرفور بھرپور انداز سے جاری ہے.فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں آپریشن کے دوران متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
ملک دشمنوں اور فسادوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت خیبرایجنسی میں آپریشن خیبرفور بھرپور انداز سے جاری ہے،،، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایس ایس جی اور فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب بریخ محمد کنداؤ کی چوٹی سے دہشتگردوں مار بھگایا،،، آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد جہنم واصل کر دئیے گئے،،، کچھ فرار ہو کر افغانستان چلے گئے،،، فورسز نے دہشتگردوں کی کمین گاہ کو ملیامیٹ کر دیا گیا،،، جبکہ بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا،،، فورسز نے سنگلاخ پہاڑ پر بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر چیک پوسٹ قائم کر لی،،، پہاڑ کی یہ چوٹی دہشتگردوں کی جانب سے زخیزہ اندوزی نقل و حرکت اور نظر رکھنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی،،، آپریشن کے دوران فورسز کو مذاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم منصوبے کے مطابق وقت سے پہلے اسے دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا،،، ادھر سرحدی علاقے میں وادی راجگال کی اہم چوٹی بھی خالی کرالی گئی،،، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز میں دہشت گردوں کےلئےکوئی جگہ نہیں ہے۔