عید کی آمد کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا
اسلامی ممالک کے برعکس پاکستان میں رمضان المبارک میں الٹی گنگا بہتی ہے، ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے،، عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا بھی سرگرم ہو گیا، اپنے پیاروں میں عید منانے کیلئے جانے والوں کو دو دو ہاتھ لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، ٹرانسپورٹ مافیا نے انٹرسٹی بسوں کے کرائیوں میں من مانا اضافہ کردیا، مجبور مسافر مہنگی ٹکٹیں لینے پر مجبور ہیںدوسری طرف ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ کرایوں میں اضافہ کرنا ان کی مجبوری ہے، انہیں واپسی پر خالی آنا پڑتا ہے،مسافروں کے مطابق کراچی سے کشمور تک کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر نو سو سے ہزار روپے تک وصول کیا جارہا ہے،،، عید الفطر کے موقع پر حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ پردیسیوں کو سہولیات فراہم کرے، تاکہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کیلئے جانے والے لوگ پریشانی اور اذیت سے بچ سکیں،،
کیمرہ مین امجد اقبال کے ساتھ محمد شکیل وقت نیوز کراچی ۔