وزارت داخلہ نے منظور شدہ، نامنظور شدہ این جی اوزکی تفصیلات ویب سائٹ پر دینے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوھری نثارعلی خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تہتر بین الاقوامی این جی اوزکو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ تئیس این جی اوز کی رجسٹریشن مسترد اور بیس کا فیصلہ موخر کردیا گیا،اس موقع پر وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن ریاست کی سیکیورٹی کے تناظر میں اہم ہے۔اس حوالے سے پہلی مرتبہ رولز بنائے گئے جو مثبت پیش رفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز معاشی اور سماجی شعبہ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، منظوری حاصل نہ کرسکنے والی این جی اوز کو اپیل کا حق دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کا ڈیٹا بیس تیار کر رہی ہے۔۔ انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی سیل بنایا جائے،جبکہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبوں میں نیم فوجی دستوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد حاصل کی جائے اور مطلوب انسانی سمگلرز کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں