پمز ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ملازمین کے احتجاج
پمزہسپتال میں ملازمین کی ہڑتال بائیس روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ہسپتال کی ایمرجنسی اورانتہائی نگہداشت یونٹ کے سوا دیگر شعبہ جات بند ہیں جس سے مریضوں کو سخت پریشانی کاسامنا ہے۔۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سےعلیحدہ کرنے کے مطالبے پر پمز اسلام آباد گزشتہ اکیس روز سے بند ہے۔ دور دراز سے ہسپتال آنیوالے مریضوں کو علاج کی سہولت نہ ملنےپر سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں ہو گا۔