خیبرپختونخواہ کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرپور ہے۔ چیف جسٹس
سپریم کورٹ میں خیبر پختونخواہ میں پارٹی سے نکالے جانے والے بلدیاتی امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،، چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ خیبرپختونخوا کا بلدیاتی نظام غلطیوں سے بھرپور ہے، لگتا ہے کہ جلد بازی میں قانون کہیں سے کاپی پیسٹ کیا گیا،، کسی نے تفصیل سے بلدیاتی قانون کا جائزہ ہی نہیں کیا،، لگتا ہے کوشش تھی کہ جلدازجلد الیکشن کرائے جائیں ،، چیف جسٹس ثاقب نثار نے جے یو آئی ف کے وکیل سے استفسار کیا کہ لکی مروت میں جے یو آئی کا امیدوار کون تھا واضح نہیں،، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ جب پارٹی کا امیدوار ہی نہ ہو تو ووٹ دینے والا آزاد ہوتا ہے، وکیل نےاپنے دلائل میں کہا کہ ہدایات کے باوجود منتخب نمائندوں نے مخالف پارٹی کو ووٹ دیا،، جس کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔