سپریم کورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے چھبیس ستمبر کیلئے عمران خان، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے منی ٹریل میں موجود خلا اور عدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب دینے کے لیے دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا