کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کاسیالکوٹ اور پسرورمیں ورکنگ باؤنڈری پربھارتی گولہ باری سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کے بعد سیالکوٹ اور پسرور میں ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا،اس موقع پر کور کمانڈر کو بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی،کور کمانڈر نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا،اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی،،اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا