پاکستان نے امریکی صدر کا بیان مسترد کردیا،امریکا کی افغان پالیسی اور تنقید کا جواب دینے کافیصلہ کر لیا
وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا،،جس میں امریکا کی افغان پالیسی اور صدر ٹرمپ کے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سےمتعلق بیان پر غور کیا۔ گیا،،وزیرخارجہ اور دیگر حکام نےاجلاس کو بریفنگ دی،،ان کا کہناتھا،،کہ امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے،،بریفنگ میں بتایا گیا،،کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سب سے بڑا فریق ہے،،پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں،،اور یہ پالیسی جاری رہے گی،،کابینہ ارکان کا موقف تھا،،کہ امریکا کی الزام تراشیوں کا بھرپور جواب دیا جائے ،،اور دنیا بھر کو پاکستان کی قربانیوں سےمتعلق یاد دہانی کرائی جائے،،ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے الزامات پر پاکستان احتجاج بھی کرے گا،،وزیرخارجہ نے بتایا،،کہ امریکی سفیر سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،، پاکستان نے اس سلسلے میں دوست ممالک سے مشاورت کا فیصلہ بھی کرلیاہے،،اس ضمن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے،،جس میں سعودی قیادت کو اعتماد میں لیاجائےگا