پاکستان ہمسایہ ملکوں سے پر امن بقائے باہمی اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتاہے۔ وزیراعظم
پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی میں پاک بحریہ بھرپور کردار اداکررہی ہے، پاکستان نیوی پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ضرب عضب اوررد الفساد دہشتگردی کےخاتمے کے عزم کا اعادہ ہیں، قیام امن کےلیے پاکستان کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیڈٹس کا اعتماد ملک کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، پاک نیوی ملکی سلامتی کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے، سمندروں کے محافظ کےطورپرآپ کوقوم کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا، نیوی نے پاکستان کے نظریے اور سرحدوں کا دفاع کرنی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت پاک بحریہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا بھی اعلان کیا، اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی.