آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ملک بھر میں خشک سردی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے وسطی و جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مالم جبہ میں منفی 06، استور ،کوئٹہ، کالام منفی 05 ، گوپس منفی 04 اور سکردو میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔