کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں  تمام ملزمان کی ضمانت  منظور کرلی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ مقتول شاہ زیب کے والد کی جانب سے ملزمان شاہ رخ جتوئی کے اہلخانہ سے صلح نامے سے متعلق حلف نامہ جمع کرایا گیا، عدالت میں مقتول کے والد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اہلخانہ سے صلح ہوچکی ہے اور گھر والوں کی مرضی سے ہم نے شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کیا ہے، اس لئے ملزمان کی ضمانت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عدالت نے حلف نامہ ملنے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی, عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے شاہ رخ جتوئی کی غیر قانونی اسلحے کے کیس میں بھی ضمانت منظورکرلی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس سماعت کیلئے سیشن جج کی عدالت بھیجنے کا حکم دیا تھا

Most Popular