پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے،، امریکہ ہمیں دھمکیاں دینے سے باز رہے،وزیر خارجہ خواجہ آصف

 پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے،، امریکہ ہمیں دھمکیاں دینے سے باز رہے،وزیر خارجہ خواجہ آصف

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹرمپ انتظامیہ کو بھرپور جواب دیا،، بولے امریکہ کو اقوام متحدہ میں سفارتی محاذ پر منہ کی کھانا پڑی ہے، افغانستان میں جنگ نے بھی امریکہ کو ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے، ان دونوں محاذوں پر ناکامی کا غصہ ٹرمپ انتظامیہ کے بیانات دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے، امریکہ ہمیں دھمکیاں دینے سے باز رہے، اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ محاذ ہے تو ،، امریکہ پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تجربے سے سیکھے ،، خواجہ آصف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ، امریکی نائب صدر مائیک پنس پاکستان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے چکے ہیں،، امریکی نائب صدر نے دھمکی دی تھی کہ ا،، گر پاکستان نے دہشتگردوں کی پشت پناہی نہ چھوڑی تو اسے بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے

Most Popular