کوئٹہ میں دہشت گردوں کا وار, زوردار بم دھماکے کے نتیجے میں چھے پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد شہید اور متعدد زخمی
دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ میں پولیس کو نشانہ بنا لیا۔۔ آئی جی آفس کے قریب شہدا چوک میں زورداد دھماکے نے تباہی پھیلا دی۔۔۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر تک سنی گئی ۔۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے, محکمہ تعلیم کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اس گاڑی میں بارودی مواد رکھا گیا تھا,عینی شاہدین کے مطابق دھماکا صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ہوا، دھماکے کی جگہ پر عام دنوں میں کافی رش ہوتا ہے لیکن یوم القدس اور جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے رش کافی کم تھا۔ دھماکے کے فوری بعد ہر طرف افراتفری اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا,دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا, جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے