ملک بھر میں بہترواں یوم پاکستان آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے. وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا.نماز فجرکےبعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں.

یوم پاکستان کے حوالے سے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئےہیں. وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس توپوں کی سلامی سے ہوا. لاہور، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی دن کے آغاز پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی . نماز فجر کے اجتماعات میں ملک کے دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا.ملک کے دیگر شہروں میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقاریب ہورہی ہیں جن میں تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular