آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فائرنگ رینج ٹلہ کا دورہ کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فائرنگ رینج ٹلہ کا دورہ کیا، انہوں نے ٹلہ میں جاری فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی، اور دستوں کو آپریشنل تیاری کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق ہر سال سردیوں میں کولیکٹو ٹریننگ کےمطابق دہرائی جاتی ہے، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ جوانوں کی تربیت کا معیار اور اہداف کے حصول کیلئے مہارت و درستگی قابل تعریف ہے۔