موسم بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے لگا۔
موسم بھی گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے لگا،،کبھی دھوپ اور کبھی اچانک بارش کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہا۔تاہم لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں 42 سینٹی گریڈ رہا۔