پاک نیوی کا شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
پاک بحریہ کا ایک اور اعزاز، سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، ترجمان نیوی کے مطابق فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضاءسے سطح آب پر مار کرنے والا اینٹی شپ میزائل فائر کیا، کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ویپن فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا، نیول چیف نے سمندر میں تعینات فلیٹ یونٹس کا دورہ بھی کیا اور جاری بحری مشقوں کا معائنہ بھی کیا، ایڈمرل ذکا اللہ کا کہنا تھا کہ سی کنگ سے کامیاب فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے،پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے، افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔