بھارت نےورکنگ باؤنڈری پر بزدلانہ کارروائی کی، پاکستانی قوم ہرزیادتی کاجواب اسی زبان میں دیناجانتی ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال
وزیرداخلہ اور وزیرقانون نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ،اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت نےورکنگ باؤنڈری پر بزدلانہ کارروائی کی،، نہتےکشمیریوں پرفائرنگ کرکےبھارت نےبزدلی کاثبوت دیا، شہید پورےپاکستان کےشہید ہیں،جانی نقصان پرغمزدہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری ہے، مظالم سےکشمیریوں کی آوازکودبایانہیں جاسکتا، متاثرین کا مالی نقصان پورا کیا جائےگا،، پاکستانی قوم ہرزیادتی کاجواب اسی زبان میں دیناجانتی ہے، اس موقع پر وزیرقانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ علاقےکےلوگوں کی طرف سےشکایات پربریفنگ دی گئی ہے، حکومت نےسرحدی علاقوں کےدیہات میں بنکربنانےکافیصلہ کیا ہے، سرحدکےقریب بنکرزبنانےکی اسکیم لارہےہیں، علاقےمیں ایمبولینس کی دستیابی کویقینی بنایاجائےگا