نقیب اللہ محسود کے قتل کا مقدمہ سچل تھانے میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف درج
نقیب اللہ محسود کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے،، واقعے کے 10 روز بعد سچل تھانے میں درج ہونے والے مقدمے میں راؤ انوار اور اس کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے،، ایف آر میں نقیب اللہ کے اغوا کی تاریخ 3 جنوری بتائی گئی ہے،، ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ،، ایس ایس پی ملیر کے 8 سے 9 سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بیٹے کو لے کر گئے ،، بہت تلاش کرنے کے باوجود نقیب اللہ نہیں ملا،، مقدمہ اغوا، قتل، سازش اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے