نقیب اللہ کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی
سہراب گوٹھ میں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے حق میں جاری گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ،، پولیس میں چند گندے افراد کی وجہ سے کراچی آپریشن بدنام ہوا،،ہم شہر میں امن قائم کریں گے،کسی کوبھی ماورائے عدالت قتل نہیں کرنے دیں گے،، انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی قائم کردہکمیٹی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے گی،، ہماری انکوائری میں یہ پولیس مقابلہ جعلی قرار پایا ہے ,
ثنا اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے ساتھ تمام اداروں کے سامنے جوابدہ ہیں، وقت بتائے گا کہ اس کیس کا کیا ہوگا،، آپ پرامن لوگ ہیں ، آپ قانون کو ہاتھ میں مت لیجئے گا،، جیسا آپ کہیں گے ہم ویسا ہی کریں گے۔ ہماری ٹیم نے 14 گھنٹوں میں بہترین کام کر کے دکھایا ہے