خوشگوار موسم کے بعد گرمی پھر سے زور پکڑنے لگی۔

 خوشگوار موسم کے بعد گرمی پھر سے زور پکڑنے لگی۔

ملک میں گرمی دن گزرنے کے ساتھ ساتھ زور پکڑتی جا رہی ہے، چند روز کے خوشگوار موسم کے بعد گرمی پھر سے لوگوں کو ستانے لگی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک میں مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیش گوئی بھی کر دی ہے، جس دوران بدھ سے ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅ ں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواﺅں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی امید ہے، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔

Most Popular