جے آئی ٹی ٹیم کی شکایات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

جے آئی ٹی ٹیم کی شکایات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔

پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالے جے آئی ٹی کی ٹیم نے سپریم کورٹ میں ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے الزامات کی تحقیق کیلئے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی ڈائریٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کی سربراہی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان ،طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہونگے۔ کمیٹی کے قیام کے نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایس ای سی پی کے خلاف تحقیقات کریگی۔

Most Popular