مزموم کاروائیوں کا جواب مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔ چودھری نثار

مزموم کاروائیوں کا جواب مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔ چودھری نثار

وزیر داخلہ چودھری نثار نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیر داخلہ نے کوئٹہ اور پارہ چنار دھماکوں کی تفصیلات حاصل کیں، چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کہ عید سے پہلے دہشتگردوں کی کارروائیوں کا مقصد بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلانا ہے، بزدلانہ کارروائیاں قوم کا حوصلہ پست کرسکتی ہے نا ہی ہماری کاوشیں کسی طور پر کم ہو نگی، دہشتگردوں کی مزموم کارروائیوں کا جواب مکمل طاقت سے دیا جائے گا،  وزیر داخلہ نے سیکیورٹی الرٹ کے باوجود دہشتگردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا، چودھری نثار نے چیف آف جنرل سٹاف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے کسی بھی واقعہ کو بغیر تحقیقات کے پاکستان سے جوڑنا انتہائی تشویشناک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی موثر نگرانی اور حفاظت کے عمل کو مزید بہتر کریں

Most Popular