مادر وطن کو درپیش خطرات کے مقابلے میں عزم غیر متزلزل رہے گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہناتھا،،کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حیات آباد پشاور میں شہید ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کو کامریڈ کا لقب دے دیا ہے،سپہ سالار نے کامریڈ پولیس افسر اشرف نور کی عظیم قربانی کو سلام بھی پیش کیا،اور کہا،،کہ ملک کو درپیش خطرات کے مقابلے میں قوم اور سیکیورٹی اداروں کا عزم غیرمتزلزل رہے گا، یاد رہے،امن دشمنوں نے ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا اشرف نور کی گاڑی کو حیات آباد میں نشانہ بنایا تھا