ولیس کا شعبہ عوام کی خدمت کا ادارہ ہے،جو بیج سندھ پولیس میں لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن گیا ہے: ڈی خواجہ
جس میں نئے ریکروٹس نے پاس آؤٹ کیا ،، اس موقع پر شاندار پریڈ اور عملی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا گیا ،، تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا شعبہ عوام کی خدمت کا ادارہ ہے،جو بیج سندھ پولیس میں لگایا تھا آج وہ ایک تناور درخت بن گیا ہے،ایک آدمی کی غلطی کا خمیازہ پورے محکمے کو بھگتنا پڑتا ہے،پولیس کا کردار ایسا بنائیں گے کہ ہم سب اس پر فخر کریں گے، پولیس کا کام بہت مشکل ہے آپ پر بھاری ذمے داری ہے،پولیس اہلکاروں نے ذمے داری سے بھاگنا نہیں ذمےداری کو گلے لگانا ہے، قوم پولیس اہلکاروں کی طرف دیکھتی ہے، آپ نےعوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہے،انہوں نے کہا کہ برائیوں کوروکنے کا اختیار خدا نے مخصوص لوگوں کو عطا کیا ہے، آپ کا کام صوبے میں قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے، رکاوٹیں زندگی کا حصہ ہیں گھبرانا نہیں چاہیے، آپ کو فخرہونا چاہیے کہ آپ میرٹ پر بھرتی ہوئے ہیں،محکمےکو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارے جوان دہشتگردی کامقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عملی زندگی میں کہیں پسینہ بہانا پڑے گا تو کہیں خون، آئی جی سندھ نے خطاب کےاختتام پر اہلکاروں سےقوم کی خدمت کا وعدہ بھی لیا،، جبکہ پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگوائے ،،