آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
عمارت سے اٹھنے والے شعلے اور دھواں دور دور سے دکھائی دیا،،، آتشزدگی کی وجہ سے ہوٹل میں موجود سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا،،، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملے پہنچا اور آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں،،، فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں اور دو سنارکل نے کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پالیا،،، عمارت کی گراؤنڈ فلور پر مختلف ریسٹورنٹس قائم ہے جہاں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،،، واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی،،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔۔۔