صحرائے تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید ایک بچہ چل بس

صحرائے تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید ایک بچہ چل بس

موت کی وادی صحرائے تھر میں اموات کا سلسلہ نہ رک سکا،،،،، سائیں سرکار مسلسل اپنی غفلت دکھا کر معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہے،،، رواں ماہ بھوک و بیماریوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو ایک سے تجاوز کر گئی،،،، جبکہ مختلف علاقوں میں اب بھی سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں،بار بار میڈیا کی نشاندہی اور متاثرہ خاندانوں کا احتجاج سندھ حکومت کے لئے بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہوا، تاحال ہسپتالوں میں علاج بہتر ہوسکا نہ ہی بھوک کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکے۔۔۔انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی مررہے ہیں ، تھرپارکر میں اموات کا سلسلہ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے ،لیکن صوبائی حکومت سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے،

Most Popular