علم کی شمع نےایک بارپھرسفاکیت کوشکست دیدی،باچا خان یونیورسٹی5روز بعد دوبارہ کھل گئی

 علم کی شمع نےایک بارپھرسفاکیت کوشکست دیدی،باچا خان یونیورسٹی5روز بعد دوبارہ کھل گئی

چار سدہ میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کے بعد پانچ روز بعد باچا خان یونیورسٹی میں ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، طبا اور طالبات کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی میں دوبارہ داخل ہوتے ہی سفاکیت کو شکست دیدی، ہر کسی کا ایک ہی عزم تھا پاک سرزمین پر امن۔ یونیورسٹی میں شہدا کی یاد میں منعقد تعزیتی ریفرنس میں بھی طلبہ کے علاوہ والدین اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں شہدا کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ ہولناک سانحہ کے باوجود یونیورسٹی کے طلبا کے حوصلے بلند ہیں جن کا کہنا ہے وہ علم کی روشنی سے خود کو منور کر کے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے اور وہ ایک نئے عزم کے ساتھ دوبارہ یونیورسٹی آئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ یونیورسٹی کھولنے سے قبل فورسز نے علاقے میں ایک بار پھر سرچ آپریشن بھی کیا، جس میں تین مشتبہ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ بیس جنوری کو دہشتگردی نے چارسدہ میں واقع باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا، جس میں تیئس افراد شہید جبکہ پچیس سےزائد زخمی ہوئے تھے، فورسز نے تمام دہشت گردوں کو مار دیا تھا، حملے کے بعد یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا تھا، جو دوبارہ آج کھولی گئی

Most Popular