پنجاب کے بیشتر ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان
پنجاب کے بیشتر ہسپتالوں میں سہولیات کا شدید فقدان ۔۔۔ بڑے حادثے یا سانحے کے بعد ہر بار خبریں تو چلتی ہیں ،، تاہم توجہ بہت کم ہے۔۔۔ اس بار بھی یہی ہوا ۔۔۔ احمد پور شرقیہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔۔ اتنی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں ۔۔۔ جب جھلسے افراد کو ہسپتال متنقل کیا گیا تو پتہ چلا تو قریب کہیں برن یونٹ ہی نہیں ۔۔ جائے حادثے سے تقریبا نوے کلو میٹر دو وکٹوریہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان تھا ،، برن یونٹ بھی موجود نہ تھا ،، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں تئیس ٹیچنگ اور چھتیس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال موجود ہیں ،، جن میں سے صرف چھے میں برن یونٹ موجود ہیں ۔۔۔ ان میں ہی بھی دو پوری طرح فنکشنل نہیں ۔۔ لاہور کے میو ہسپتال ، ملتان کے نشتر ہسپتال ،، فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال ، راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں برن یونٹس اس وقت کام کر رہے ہیں ،، جبکہ جناح اور سروسز ہسپتال لاہور کے برن یونٹ ابھی تک مکمل طور پر فنکشنل نہیں ،، پنجاب حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کے باوجود اس اہم مسئلے پر بہت کم توجہ دی گئی ،، میو ہسپتال کا سرجیکل ٹاؤر گزشتہ کئی سالوں سے زیرتعمیر ہے،، جو ابتک مکمل نہ ہو سکا ۔۔ میڈیکل ماہرین کے مطابق ہر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اس وقت پچاس بیڈز پر مشتمل برن یونٹ کی اشد ضرورت ہے،،