آج بارش صرف بلوچستان میں ہوگی۔ باقی ملک میں موسم خشک رہے گا۔

آج بارش صرف بلوچستان میں ہوگی۔ باقی ملک میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں انتالیس جبکہ شہید بے نظیرآباد، چھور اور میرپورخاص میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں چھتیس، ملتان چونتیس، لاہور تینتیس، فیصل آباد بتیس جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular