حسین حقانی کی جانب سے امریکیوں پر مہربانیوں کی مزید تفصیلات آنا شروع ہو گئی,,,,,

حسین حقانی کی جانب سے امریکیوں پر مہربانیوں کی مزید تفصیلات آنا شروع ہو گئی,,,,,

وقت نیوز کو موصول سینیٹ دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں2008 سے 2011 تک امریکیوں کو 52 ہزار 94 پاکستانی ویزے جاری ہوئے۔ فروری 2012 کو جاری ایوان بالا کے ایک اجلاس کے دوران سینیٹر ایس ایم ظفر کے ایک سوال پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے ایک تحریری جواب دیا گیا ۔جس میں انکشاف کیا گیا کہ مارچ 2008 سے مئی 2011 کے ایبٹ آباد حملے تک 50 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کیے گئے ۔ حنا ربانی کھر نے بتایا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے 52 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کیے۔ ان 52 ہزار 94 ویزوں میں سے 13 ہزار 159 ویزے سفارت کار کی کیٹیگری میں جاری ہوئے ۔جبکہ ڈیفنس ایڈوائزر کی منظوری سے 2 ہزار 202 ویزے آفیشلز کو جاری ہوئے

Most Popular