ملک میں دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے آپریشن رد الفساد بھرپور انداز سے جاری ہے

ملک میں دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے آپریشن رد الفساد بھرپور انداز سے جاری ہے

ملک سے دہشتگردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد پورے زور سے جاری ہے،پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد دھر لئے گئے، بھکر کے علاقوں کلور کورٹ اور دریا خان میں پولیس کے آپریشن کے دوران چوبیس افراد کو گرفتار کیا گیا، داخلی اور خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی کی گئی تھی، گھر گھر تلاشی کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی، ادھر خیبرپختونخوا میں بھی مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور لوٹا گیا مال برآمد کیا گیا، پشاور کے علاقوں گلبرگ ، پشخرہ، سفید ڈھیری اور بنارس میں پولیس نے سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، گرفتار ملزمان سے پستول ، گولیاں اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

Most Popular