چین میں سونے کی دو کانوں میں گیس بھرنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے

چین میں سونے کی دو کانوں میں گیس بھرنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے

چینی میڈیا کے مطابق چائنہ نیشنل گولڈ گروپ کی لِنگ باؤ شہر میں واقع چِن لِنگ نامی سونے کی کان میں گیسوں کے اخراج سے دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں بارہ مزدور اور چھے مینجمنٹ سٹاف کے ارکان اندر پھنس گئے، حادثہ پیش آنے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں سات لاشوں اور دس زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مزدور کی تلاش اب بھی جاری ہے، اسی کان کے قریب واقع ایک اور کان میں بھی گیس بھرنے کے باعث حادثہ پیش آیا اور چھے مزدور پھنس گئے جن میں سے چار کو تو بچالیا گیا تاہم دو افراد جان کی بازی ہار گئے

Most Popular