کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسہ لیکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پورے بلوچستان میں امن قائم ہوگا: نثار علی خان

کچھ لوگ ہمارے ازلی دشمن سے پیسہ لیکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پورے بلوچستان میں امن قائم ہوگا: نثار علی خان

لورا لائی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، صوبے میں قیام امن کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ کچھ لوگ بلوچستان میں امن نہیں چاہتے اور وہ ہمارے ازلی دشمن سے پیسہ لیکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔چودھری نثار علی خان نے کہا کہ فسادی بلوچستان کے نوجوانوں کو استعمال کر کے خون خرابہ کرنا چاہتے ہیں، پاک سرزمین کو فسادیوں سے پاک کرنا ہے،ایف سی کے جوان اللہ کا نام لے کر فسادیوں کا قلع قمع کریں۔ ایف سی اہلکار شر اور فساد کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے سربکف ہوں،یہ عام وردی نہیں، اِس کی آن بان میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔

Most Popular