اس وقت پاکستان کا ہر شہری بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی طرف دیکھ رہا ہے:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
نیب ہیڈ کوارٹرز ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ،، نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گا،، نیب کے کام میں تبدیلی اور احتساب ہوتا ہوا نظر آئے گا،، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے،، اس کے وسائل اور خزانہ کا قانون کے مطابق استعمال انتہائی ضروری ہے،، نیب کا بجٹ اب قانون اور قاعدے کے اندر رہتے ہوئے استعمال کیا جائے گا، انٹرنل آڈٹ ہو چکا ہے جبکہ 2015-16ءکا ایکسٹرنل آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے،، انہوں نے کہا کہ نیب ہیڈ کوارٹرز کی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 500 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی تھی،، لیکن بلڈنگً 1870 ملین روپے میں مکمل ہوئی جس کی انکوائری کی جائے گی