وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھارتی کی سرحدی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھارتی کی سرحدی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فوج کی جانب سے لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ دو معصوم خواتین کی شہادت بھارتی فوج کی بزدلانہ کاروائی ہے، بھارتی فوج نہتے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کر رہی ہے، ایل او سی پر سویلین آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایسی کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف محمد شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ سے شہادتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے،، بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے، پوری قوم بہادر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی بہادر افواج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

Most Popular