دھند اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

دھند اور ٹھنڈی ہواوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کاامکان ہے،جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے
شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہونے لگا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ،، ملک میں زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد،لسبیلہ میں 40، دادو، حیدرآباد اور مٹھی میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular