ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں اور ٹیکس مخالف تحریکوں کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

 ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں اور ٹیکس مخالف تحریکوں کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری

چلاس۔گلگت بلتستان میں ود ہولڈنگ ٹیکس رقوم منتقلی پر عائد اضافی ٹیکس اور دیگر نت نئے ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں اور ٹیکس مخالف تحریکوں کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔گلگت بلتستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں موجود تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں۔احتجاج کے باعث مصروف ترین بازاروں میں ہو کا عالم ہے۔احتجاجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومتی عہدیدار اپنی عیاشیوں کی خاطر غریب عوام پر اضافی بوجھ بڑھا رہی ہے۔جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کر یں گے۔

Most Popular