حکومت صرف باتوں تک محدود نہیں،سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیئے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سکردومیں بلتستان یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،،، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں جس کام کا اعلان ہوتا ہے، اسے شروع بھی کیا جاتا ہے، فنڈنگ بھی ہوتی ہے اور مکمل بھی کیا جاتا ہے۔، اسکردو میں کیڈٹ کالج بھی مسلم لیگ ن نے بنایا اور یونیورسٹی کا سہرا بھی ہمارے سر ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے منصوبے شروع کئے لیکن فنڈنگ نہیں کی،دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ڈیم کا پچھلی حکومت نے اعلان کیا لیکن کام نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کے پاس گلگت بلتستان میں دو تہائی اکثریت ہے اور حکومت عوام کے مسائل حل کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف باتوں تک محدود نہیں،،، سیاست میں مستقل مزاجی ہونی چاہیئے، کس جماعت نے حکومت کرنی ہے، اس کا فیصلہ عوام کرتے ہیں۔،،،، اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 2017-18کیلئے گلگت بلتستان کونسل کے تقریباً 2.4 ارب روپے حجم کے بجٹ کی منظوری دی گئی،،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری اقدارکا فروغ اور جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے،، مسلم لیگ ن کی حکومت نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے حقیقی معنوں میں کام کیا،انہوں نے کہا کہ سی پیک اسی علاقے سے گزر رہا ہے،،، یہ ایسا منصوبہ ہے جس کے فوائد صدیوں تک ملیں گے، ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔